کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے۔۔ دلجیت دوسانجھ کا نفرت پھیلانے والوں کو پیغام، کنسرٹ راحت اندوری کے نام

image

بھارت کے مشہور پنجابی سنگر دلجیت دوسانجھ آج کل اپنے 'دلومیناتی' کنسرٹ کی وجہ سے کافی چرچہ میں ہیں، ہر عام و خاص ان کے کنسرٹ میں شرکت کرنے کو بیتاب ہے۔

دپیکا پڈکون، جو بیٹی کی پیدائش کے بعد سے غائب تھیں، نے بھی پچھلے دنوں ان کے کنسرٹ میں شرکت کی اور خوب لائم لائٹ حاصل کی۔

اور اب گزشتہ روز دلجیت دوسانجھ نے اپنے انڈیا ٹوور 'اندور چیپٹر' کو معروف شاعر راحت اندوری کے نام کر کے نفرت پھیلانے والوں کو پیغام دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، دلجیت دوسانجھ کو اندور میں کنسرٹ کرنے سے ایک دن پہلے 'بجرنگ دل' کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں بجرنگ دل نے کنسرٹ میں شراب اور گوشت پیش کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس واقعہ کے بعد دلجیت نے اپنے ہیٹرز کو ان تمام معاملے کا جواب اپنے کنسرٹ میں بھارتی شاعر راحت اندوری کے اسٹائل میں دیا۔

انسٹاگرام پر انہوں نے کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی کیپشن میں اندور کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ، "کل کا کنسرٹ راحت اندوری صاحب کے نام"۔

ساتھ ہی ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ اپنے انداز میں راحت اندوری کے مشہور زمانہ اشعار پڑھتے ہیں کہ

اگر خلاف ہیں تو ہونے دو جان تھوڑی ہے

یہ سب دھواں ہے کوئی آسمان تھوڑی ہے

سبھی کا خون ہے شامل یہاں کی مٹی میں

کسی کے باپ کا ہندوستان تھوڑی ہے


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.