جیسا کہ پچھلے چند سالوں میں دیکھا گیا کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے بہت زیادہ پسند کئے جارہے ہیں، نہ صرف ڈراے بلکہ پاکستانی اداکاروں کی فین فالوونگ بھی کافی بڑھ گئی، جس میں ہانیہ عامر اور بلال عباس سر فہرست ہیں۔
اور اب پاکستانی ڈارموں سے متاثر ہو کر انڈیا میں بھی پہلی بار 25 سے 30 قسطوں کا ڈرامہ بن رہا ہے، جو کہ بہت جلد نشر ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، بھارتی اسٹار سرگن مہتا نے انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے 'دل کو رفو کرلے' کا ٹریلر جاری کیا ہے، جس میں عائشہ خان کے ساتھ کرن ویر گروور کو مرکزی کردار نبھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عائشہ خان، جو پچھلے سال بگ باس سیزن 17 سے مشہور ہوئی تھیں، انہوں نے کئی بار پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی ہے اور اس میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔
ڈرامے میں پاکستانی ڈراموں سے متاثر ہونے کا سب سے اہم سبب اس کی اقساط ہیں، جو صرف 25 ہیں۔ جبکہ بھارت میں اتنے چھوٹے ڈرامے نہیں بنائے جاتے۔
زرائع کے مطابق، یہ ڈرامہ یوٹیوب چینل 'ڈریمیاتا ڈراما' پر نشر ہوگا، جیسے پاکستانی عوام بھی باآسانی یوٹیوب پر دیکھ سکتی ہے۔