مرد ہو کر اپنی حد نہیں بھولے۔۔ ماہرہ خان سے ملاقات میں ایسا کیا ہوا کہ وسیم بادامی ہیرو بن گئے؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان کے معروف میڈیا پرسنالٹی وسیم بادامی اور شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان حالیہ طور پر کراچی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی 17ویں عالمی اردو کانفرنس کا حصہ بنے۔ یہ ایونٹ نہ صرف اردو زبان کے حوالے سے اہم تھا بلکہ یہاں شوبز اور میڈیا کی مشہور شخصیات کی ملاقاتیں بھی اس دن کی خاص بات بنی۔

ماہرہ خان عالمی اردو کانفرنس کے سیشن "میں ہوں کراچی" میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں، جبکہ ان کی میزبانی کے فرائض معروف اینکر وسیم بادامی نے انجام دیے۔ جہاں ماہرہ کی شرکت نے مداحوں کو محظوظ کیا، وہیں کانفرنس میں ہونے والی باتوں اور سوالات نے سلیبریٹیز کو بھی محضوظ کر دیا۔

کانفرنس کے دوران ایک خاص لمحہ اُس وقت آیا جب وسیم بادامی اور ماہرہ خان کے درمیان مصافحے کا منظر سامنے آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ماہرہ خان نے وسیم کی جانب اپنا ہاتھ بڑھایا، بادامی نے فوراً اپنا ہاتھ نہیں بڑھایا بلکہ اپنے دوسرے ہاتھ میں تھامے ہوئے مائک کو پیش کر دیا۔ یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور مداحوں نے وسیم کے شرمیلے انداز کو "ٹرو جینٹلمین" کا خطاب دے دیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے ایک نیا ہنگامہ برپا کیا۔ اس کے بعد ویڈیوز اور کمنٹس نے سیشن کی اصل فضا کو اور بھی رنگین بنا دیا، خصوصاً ماہرہ خان کی مرون ساڑھی اور دلکش مسکراہٹ نے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ اس خاص لمحے کو دیکھ کر مداحوں نے اس ملاقات کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ ماہرہ اور وسیم کی یہ ملاقات شوبز کی تاریخ کا ایک حسین لمحہ ثابت ہوئی۔

اسی دوران، جب سیشن میں فردوس جمال کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ماہرہ خان نے انتہائی شائستگی کے ساتھ جواب دیا، جو کہ مداحوں کے درمیان خاصی پذیرائی حاصل کر گیا۔ ماہرہ خان نے اپنے نرم اور محترمانہ انداز سے نہ صرف سوال کا مؤدب جواب دیا بلکہ ان کی یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور لوگوں نے ان کی سلیقے کو بے حد سراہا۔

اس کانفرنس میں ماہرہ خان اور وسیم بادامی کے درمیان ہونے والے ان دلچسپ اور دلچسپ لمحوں نے نہ صرف حاضرین کو محظوظ کیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک نیا رنگ بھر دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.