معروف کرکٹر نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

image

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ ’ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے‘ ۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts