"میری ساس نے اپنا بیٹا مجھے دے دیا یہی سب سے اچھا تحفہ ہے. اس کے علاوہ سونے کا سیٹ دیا ہے اور شوہر نے کنگن دیے ہیں"
یہ کہنا ہے معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی دلہن کا جنھوں نے ایک نجی چینل کو منہ دکھائی کے بارے میں بتایا.
اسی طرح رجب بٹ کا کہنا تھا کہ انھوں نے منہ دکھائی میں اہلیہ کو کنگن دیے ہیں جبکہ ان کی والدہ نے سونے کا سیٹ جبکہ اب سب کچھ ان کی اہلیہ کا ہی ہے.
گزشتہ ہفتے ہونے والی رجب بٹ کی شادی نے سوشل میڈیا پر بہت توجہ حاصل کی اور شادی پر انھیں کئی قیمتی تحائف بھی ملے. ان تحائف میں آئی فون 16 بمع سونے کا کور، عمرہ کے ریٹرن ٹکٹس، ڈالر کا گلدستہ اور شیر کا بچہ بھی دیا گیا. البتہ اگلے ہی روز شیر کا بچہ لینے پر رجب بٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا.