او جی ڈی سی ایل کا اہم اقدام، چکوال میں بھاری تیل کا کنواں بحال

image

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے شمالی علاقے میں بھاری تیل کے کنویں کو کامیابی سے بحال کر کے توانائی کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

یہ اقدام گوجر خان ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت ضلع چکوال میں واقع راجیان آئل فیلڈ میں کیا گیا، جو او جی ڈی سی ایل کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

وی پی این بلاک کر سکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

اس سے پہلے، اس فیلڈ کے چار کنوئوں سے روزانہ 1,500 بیرل تیل حاصل ہو رہا تھا، موجودہ حکمت عملی کے بعد، مجموعی پیداوار بڑھ کر 2,500 بیرل یومیہ ہو گئی ہے۔

یہ کنواں 2020 میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا، کنواں کواو جی ڈی سی ایل نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، الیکٹریکل سبمرسبل پمپ (ای ایس پی) کی تنصیب کے ذریعے کامیابی سے بحال کیا۔

ای ایس پی کی تنصیب سے راجیان فیلڈسے خام تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی توقع ہے۔ یہ کامیابی او جی ڈی سی ایل کی آپریشنل مہارت اور پائیدار توانائی کی ترقی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.