ماہرہ خان کو کس نے ہیرا منڈی فلم آفر کی تھی، اداکارہ کا سنسنی خیزانکشاف

image

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں مشہور ویب سیریز ہیرا منڈی کیلئے 15 سال قبل آفر کی گئی تھی۔

یہ انکشاف ماہرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے ممبئی میں موجود تھیں جب انہیں ہیرا منڈی آفر کی گئی۔

بھارتی فلم رئیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کی دوست اپنی شادی کا جوڑا پسند کرنے کیلئے رضوان بیگ اور معین بیگ ڈیزائنر کے پاس موجود تھی جب وہ ایک پاکستانی اداکارہ کی تلاش سے متعلق بات کر رہے تھے۔

ماہرہ کی دوست نے رضوان بیگ کو ماہرہ کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا جو اس وقت بطور وی جے ٹی وی پر کام کرتی تھیں، جس کے بعد ماہرہ کی سنجے لیلیٰ بھنسالی سے ملاقات کروائی گئی اور انہوں نے اداکارہ کو ہیرا منڈی میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ماہرہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے اس کے بعد تاج کا واقعہ پیش آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جبکہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اس وقت رنبیر کپور اور سونم کپور کی ڈیبیو فلم میں مصروف تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.