ویرات کوہلی آسٹریلیا میں صحافی سے الجھ پڑے

image

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ سے قبل میلبورن ایئرپورٹ پر اجازت کے بغیر ویڈیو بنانے پر ایک خاتون صحافی پر برہم ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق  ویراٹ کوہلی نے اس وقت رپورٹر سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا جب وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایئرپورٹ سے روانہ ہورہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ویراٹ کوہلی مبینہ طور پر آسٹریلوی چینل 9 کی ایک رپورٹر سے الجھے جبکہ دیگر صحافی ان کے قریب کھڑے تھے، انہوں نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے پر ناگواری کا اظہار کیا۔

اس موقع پر بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بچوں کے ساتھ پرائیویسی چاہیے، آپ میری اجازت کے بعد میری ویڈیو نہیں بنا سکتے۔

خیال رہے کہ 36 سالہ ویراٹ کوہلی اپنے فیملی کو لوگوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کے دوران بھارتی بلے باز پرتھ کے میدان میں ایک سینچری اسکور کرنے کے بعد مشکلات کا شکار رہے ہیں، سینچری کے علاوہ وہ چار اننگز میں محض 5،7،11 اور 3 رنز اسکور کرسکیں ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر سیریز ایک، ایک سے برابر ہے اور دونوں ٹیموں کے مابین اگلا میچ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts