محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق بڑا بیان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنےآنے پر کہنا ہے کوئی کام بغیر تحریری ہوئے نہیں کرتے۔

لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کوئی کام تحریری ہوئے بغیر نہیں کرتے، اگر کوئی مکرے گا تو دیکھیں گے کہ کیسے مکر سکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول طے ہونے سے متعلق سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا بس تھوڑا صبر کریں سب سامنے آ جائے گا۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا ابھی دیکھیں کیا سامنے آتا ہے، بہت جلد چیزیں سامنے ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی کا کہنا تھا چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جو بھی ہوگا پاکستان کے لیے بہتر ہو گا۔

دوسری جانب غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مماملات طے پا گئے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاکستان اور بھارت اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کولمبو یا ڈھاکہ ہو سکتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا ہے اور پاکستان کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2029 کی میزبانی بھی ملے گی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts