رضوان نے جنوبی افریقی بیٹر کو دوران میچ کیوں جھاڑ پلا دی؟

image

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کیخلاف مقررہ 50 میں 329 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 330 رنز کا ہدف دیا تاہم ہینرچ کلاسن کے علاوہ پروٹیز کا کوئی بیٹر بھی پاکستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور یوں مسلسل دوسرے میچ میں شکست دیکر پاکستان نے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ برتری حاصل کرلی۔

تاہم ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کے دوران 26ویں اوور میں محمد رضوان اور ہینرچ کلاسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس نے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔

حارث رؤف نے اوور کی آخری گیند پر کلاسن کو باؤنسر کیا جس نے انہیں مشتعل کردیا اور یوں زبانی تکرار ہوئی تاہم امپائرز اور پلئیرز کی مداخلت نے بیچ بچاؤ کروایا۔

ہینرچ کلاسن نے 74 گیندوں پر 97 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نسیم شاہ کا شکار بنے اور ٹیم کو جیت دلوانے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.