پاکستان کی جنوبی افریقہ کوعبرتناک شکست، سیریز بھی جیت لی

image

پاکستان نے جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، پہلے میچ میں آرام کرنے والے باووما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 80 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا۔

تاہم عبداللہ شفیق مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد صائم ایوب اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ پر 48 رنز کی شراکت داری قائم کی، گزشتہ میچ میں سینچری اسکور کرنے والے صائم ایوب 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

53 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان اور بابر اعظم نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے پر اعتماد بیٹنگ کی اور نصف سینچریاں اسکور کی، بابر اعظم نے کریئر کی 33 ویں اور محمد رضوان نے 14ویں ففٹی اسکور کی۔

بابر اعظم 73 رنز اور محمد رضوان 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے ملکر ٹیم کے اسکور کو 200 رنز کے قریب پہنچایا، اس کے بعد آغا سلمان اور کامران غلام نے بھی جارحانہ بلے بازی کی، آغا سلمان 30 اور کامران غلام 32 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کیوین مافاکا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مارکو جانسن 3 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے 330 رنز کے ہدف کے جواب میں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، تین سو تیس رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے ہینرچ کلاسن نے 97 بنا کر کچھ مزاحمت کی۔

ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں کھیل نہ دکھا سکا اور پوری پروٹیز ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اس طرح یہ میچ پاکستان نے 81 رنز سے اپنے نام کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی، محمد رضوان نے کپتان بننے کے بعد مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے 4 پروٹیز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نسیم شاہ نے 3 اور ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

32 گیندوں پر 63 رنز بنانے والے پاکستان کے کامران غلام کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

آج کے میچ کے لیے گرین شرٹس نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی اور وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا تھا جب کہ جنوبی افریقہ نے چار تبدیلیاں کیں، میزبان ٹیم کی جانب سے کیوین مافاکا نے ون ڈے کرکٹ میں اپنا (ڈیبیو) پہلا میچ کھیلا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو سنسنسی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا، قومی ٹیم نے 240 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

قومی ٹیم نے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی سینچری اور نائب کپتان آٖغا سلمان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت میچ میں فتح حاصل کی تھی۔

پلیئنگ الیون پاکستان

محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد

پلیئنگ الیون جنوبی افریقہ

ٹیمبا باووما (کپتان)، ایدن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوڈ ملر، راسی وینڈر ڈوسن، ہنرک کلاسن، مارکو جانسن، بیورن فورچون،کیوین مافاکا، تبریز شمسی

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں 3 ٹی20، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.