چیمپئینز ٹرافی 2025 کے وینیو کے معاملے پرتمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا

image

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہوگیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوٹرل وینیو کے طور پر کولمبو کو بھی سنجیدگی سے زیر غور لایا گیا مگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی کے نیوٹرل وینیو پر اتفاق پائے جانے کا قوی امکان ہے اور دبئی سے متعلق جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور پاکستان کے آئی سی سی میچز کے لیے نیوٹرل وینیو کی تصدیق کر دی گئی تھی۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت آئندہ 3 سال تک ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.