ملک بھر میں 2 روز مسلسل سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ایک تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد سونے کی نئیقیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے تک جاپہنچا ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2622 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے.