سب نے میری غلطیاں دیکھیں لیکن۔۔ سوشل میڈیا چھوڑنے کے بعد مناہل ملک کی واپسی! پیغام میں کیا کہا؟

image

"مجھے امید ہے کہ آپ سب خیر خیریت سے ہوں گے۔ بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کو دیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔ میری وجہ سے میرے فینز بہت ڈسٹرب تھے، وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ مناہل، تمہیں واپس آنا ہوگا۔ میری فیملی بھی یہی کہتی تھی کہ مجھے لوٹ آنا چاہیے۔ یہ دنیا کسی کو جینے نہیں دیتی، شریف صرف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں۔ مجھے اب پرواہ نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ اب میں وہ مناہل ہوں جو مضبوط ہے اور کسی کی باتوں سے متاثر نہیں ہوتی۔"

مشہور ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک، جن کی متنازع ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا، نے محض دو ماہ بعد سوشل میڈیا پر دھواں دھار انداز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی جذباتی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی ہمت اور استقامت کا اظہار کیا، جس نے مداحوں اور ناقدین کی توجہ ایک بار پھر اپنی جانب کھینچ لی ہے۔

رواں برس اکتوبر میں اپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے والی مناہل ملک نے اپنی واپسی پر لکھا کہ وہ اب بدل چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے ان کی خامیاں تو دیکھی لیکن ان کے اندر چھپی انسانیت کو نظرانداز کردیا۔

مناہل نے لکھا کہ ان کے فینز اور فیملی مسلسل ان کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے، اور یہ ان کے لیے حوصلے کا سبب بنا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا، "یہ دنیا کسی کو جینے نہیں دیتی، بس وہی محفوظ ہیں جن کے گناہ چھپے ہیں۔"

ان کا کہنا تھا کہ وہ اب خود کو پہلے سے زیادہ مضبوط محسوس کرتی ہیں اور کسی کی منفی باتیں ان کی زندگی کو متاثر نہیں کرسکتیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.