عبداللہ شفیق کا ایک ون ڈے سیریز میں انوکھا ریکارڈ

image

پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے ایسا بُرا ریکارڈ حاصل کرلیا جسے کوئی بھی کھلاڑی شاید ایسا ریکارڈ اپنے نام کرنا چاہے۔

پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تینوں میچز میں عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

24 سالہ عبداللہ شفیق نے ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے۔

سال 2024 میں عبداللہ شفیق 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل عمران نذیر سال 2000 میں 6 مرتبہ اور محمد حفیظ 2012 میں 6 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ہے جو ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts