یورپی یونین کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس سے مستفیذ ہونے والے تمام ممالک بشمول پاکستان نے رضاکارانہ طور پر آئی سی سی پی آر سمیت 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز کو موثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
- یورپی یونین نے پاکستان میں فوجی عدالتوں کی جانب سے 25 شہریوں کو نو مئی کے پُرتشدد احتجاج پر سزائیں دیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
- وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جن 25 ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں ہوئیں ان کے خلاف ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔
- وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
- آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے پہلے مرحلے میں نو مئی کے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 25 ملزمان کا کورٹ مارشل مکمل کر کے انھیں دو سے 10 سال تک قید با مشقت کی سزائیں سنائی ہیں۔
پاکستانی شہریوں کو فوجی عدالتوں میں سزائیں دیے جانے پر یورپی یونین کو تشویش، حکومت-پی ٹی آئی مذاکرات آج