ان کو ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا۔۔ ساس سے اختلافات پر ریمبو نے حقائق بتا دیے

image

"رشتہ ختم نہیں ہوا، بس تھوڑی سی مٹی جمی ہوئی ہے جو جلد صاف ہو جائے گی۔ کچھ غلط فہمی ہے، جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گی۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہیں (نشو بیگم) گھر کی بات یوں عام نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے ایسے ہی پھیلا دی۔"

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار افضل خان، المعروف جان ریمبو، نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ساس اور ماضی کی مشہور اداکارہ نشو بیگم سے متعلق تنازع کی تصدیق کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ گفتگو کے دوران، انہوں نے نشو بیگم کے بیانات اور خاندان کے اندرونی معاملات کو عوام کے سامنے لانے پر اپنا ردعمل دیا۔

پوڈکاسٹ کے میزبان کے سوال پر افضل خان نے اعتراف کیا کہ یہ معاملہ ایک ری ایکشن ویڈیو سے شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نشو بیگم نے ایک ایسی بات کی تھی جو نہیں کرنی چاہیے تھی، اور اس وجہ سے خاندان کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے۔ ان کے مطابق، یہ سب محض غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے جو جلد ختم ہو جائیں گی۔

دوسری طرف، نشو بیگم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی صاحبہ سے ملاقات کیے ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں۔ یہ انکشاف کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئیں اور بتایا کہ صاحبہ اور ریمبو ان سے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کرنے کے باوجود ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

نشو بیگم کے مطابق، صاحبہ نے 42 سال بعد اپنے حقیقی والد امام ربانی سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں نشو بیگم پر الزامات لگائے گئے، جس کے جواب میں انہوں نے ایک وضاحتی ویڈیو بنائی۔ اس اقدام پر صاحبہ اور ریمبو خفا ہو گئے اور انہیں مزید ویڈیوز بنانے سے سختی سے منع کر دیا۔

افضل خان نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر باتوں کو چھیڑنا تنازع کو بڑھاتا ہے۔ ان کے مطابق، اگرچہ کچھ لوگ منفی پیغامات دیتے ہیں، لیکن ان پر ردعمل دینا غیر ضروری ہے۔

نشو بیگم کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی اور داماد کے لیے دعا گو ہیں، لیکن معاملات سدھارنے کے لیے پہل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ دوسری جانب، ریمبو نے امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.