مارخورز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

image

مارخورز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

لائنز اور مارخورز کی ٹیمیں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے کوالیفائر میچ میں مدمقابل تھیں جس میں مارخور نے کامیابی سیمٹ کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مارخورز نے کوالیفائر میں لائنز کو 29 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے جبکہ فخر زمان نے 64 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

فخر زمان کی اننگ میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے اور یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں مجموعی طور پر 47 ویں نصف سنچری تھی۔

ہدف کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 151 رنز تک محددو رہی اور میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

چیمپئنز کپ کا فائنل 25 دسمبر کو مارخورز اور اسٹالینزکے درمیان کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.