یسریٰ رضوی کا شمار پاکستان کے باصلاحیت فنکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک اداکارہ، ہدایت کار اور مصنفہ ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے بارے میں بہت کھل کر بات کرتی ہیں اور وہ انڈسٹری میں ان مسائل کے بارے میں بھی آواز اٹھاتی ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں یسریٰ نے اپنے سے کافی کم عمر لڑکے عبدالہادی سے شادی کی ہے، جو کہ اس وقت کی بڑی خبر تھی۔ اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
حال ہی میں یسریٰ رضوی اُشنا شاہ کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے کم عمر لڑکوں سے شادی کرنے فائدے بتائے۔
یاسرہ کا کہنا تھا کہ، نوجوان مردوں سے کوئی کام کروانا آسان ہوتا ہے کیونکہ وہ کسی قسم کے الجھاؤ کا شکار نہیں ہوتے، اور میرے شوہر جدید ٹیکنالوجی سے بھی واقف ہیں جو کہ میں نہیں ہوں۔
ساتھ ہی یسریٰ نے اپنی زچگی کے حوالے سے بھی بات کی ان کا کہنا تھا، میں بڑی عمر میں ماں بنی جبکہ میرے تمام دوستوں اور کزنز کے بچے بڑے بڑے ہیں انکی شادیاں ہو رہی ہیں اور ایک میں ہوں جو اپنے بیٹے کے اسکول کے فنکشنز میں اسے درخت، ہاتھی اور سانپ وغیرہ بنتا دیکھ رہی ہوں۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ، وہ بچے کے ڈائپرز بدل بدل کے تھک جاتی ہیں لیکن پھر بھی وہ ابن آدم کے لیے سب کچھ خود کرنا پسند کرتی ہیں جس سے انہیں خوشی ہوتی ہے۔