پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ؛ جنوبی افریقی ٹیم میں کون سے بڑے کھلاڑی شامل؟

image

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پروٹیز کی قیادت ٹیمبا باووما کریں گے جبکہ سابق جنوبی افریقی کرکٹر ٹیرٹیس بوش کا 30 سالہ بیٹا آل راؤنڈر کوربن بوش ڈیبیو ٹیسٹ کھیلے گا۔

جنوبی افریقی ٹیم میں ٹونی ڈی زورزی، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ٹیمبا باووما ، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریانے، مارکو یانسن، کگیسو رباڈا، ڈین پیٹرسن، اور کوربن بوش شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم نے سنچورین میں کپتان شان مسعود کی سربراہی میں پہلا پریکٹس سیشن کیا، شان مسعود نے سیریز کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ حکمت عملی شیئر کی جس کے بعد کھلاڑیوں نے وارم اپ اور فیلڈنگ سیشن کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم منیجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ میں اسٹار بیٹر بابر اعظم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.