پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 211 رنز پر آؤٹ

image

جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 211 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی اور پوری ٹیم 211 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ کامران غلام 54 اورمحمد رضوان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

سلمان آغا 18 رنز بناسکے، عامر جمال نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، خرم شہزاد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے آج ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والےکاربون بوش نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

پلیئنگ الیون:

پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹیم میں کپتان شان مسعود ، صائم ایوب ، بابراعظم ، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل،سلمان آغا،عامرجمال، نسیم شاہ ،خرم شہزاداور محمدعباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.