پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے ، رواں سال تعداد 67 ہو گئی

image

ملک میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 67 ہو گئی۔

ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیو وائرس کا ایک کیس ٹانک جبکہ دوسرا کشمور سے سامنے آیا ہے، پولیو حکام نے دونوں کیسز کی تصدیق کر ی  ہے۔

کراچی، پولیو مہم میں غفلت اور لاپروائی کا الزام، 7  آفیسر معطل

رواں سال اب تک بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 اور سندھ میں 19 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 19 بچوں جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں  ایک ایک بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.