آسٹریلوی میڈیا نے کوہلی کو ''جوکر اور مسخرا'' کیوں کہہ دیا؟

image

آسٹریلین میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے ویرات کوہلی کو بدتمیزی کرنے پر جوکر کہہ کر پُکارنا شروع کردیا۔

گزشتہ روز میلبرن میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمرا کی دھلائی بھی کردی تھی جس پر ہندوستانی فیلڈرز پریشان نظر آرہے تھے۔

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے وائرل ہونے کے بعد ویرات کوہلی کو کم از کم ایک میچ کی معطلی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو 'مسخرہ' اور جوکر کہہ کر پُکارا جبکہ ایک تصویر میں انکے منہ میں بچے کی فیڈر بھی دیکھائی گئی۔

دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے 'مسخرہ کوہلی' کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے۔

دوسری جانب پوسٹ ڈے پریس کانفرنس میں سیم کونسٹاس نے میدان پر ویرات کوہلی کے خود سے ٹکرانے کو غلطی کہا، انکا کہنا تھا کہ میں اپنے گلفوز ایڈجسٹ کررہا تھا، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ غلطی سے مجھے ٹکرا گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.