روہت شرما سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

image

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ کپتان روہت شرما کے جانے کا وقت ہوگیا ہے، اگر انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کیا تو یہ میرے لیے سرپرائزنگ ہوگا۔

ایک انٹرویومیں بھارتی جرنلسٹ نے روہت شرما کی کپتانی سے ریٹائرمنٹ پر گفتگو اُس وقت کی جب باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن ٹیم کی پرفارمنس زیر بحث تھی۔

بھارتی کپتان پہلی اننگز میں اوپننگ بیٹر کے طور پر میدان میں اترے تھے، انہیں صرف 3 کے انفرادی اسکور پر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

وکرانت گپتا نے دوران گفتگو کہا کہ بھارت میں کوئی ایک پلیئر بھی ایسا نہیں، جس نے چیف سلیکٹر سے کہا ہو کہ میری بس ہوگئی، روہت شرما کا ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوتا تو وہ اوپننگ نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب کپتان کے رنز نہیں آرہے ہوتے ہیں تو اس کی ڈریسنگ روم میں عزت کم ہونا شروع ہوجاتی ہے، کرکٹ میں کوئی بھی ساری عمر کپتان نہیں رہتا۔

صحافی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ میں کپتان آنے اور جانے کا سسٹم رہا ہے، نیا کپتان آئے گا، اس معاملے میں سوشل میڈیا کا اثر رسوخ بھی ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ روہت شرما بہت ہی اچھے انسان ہیں، وہ میدان میں برا یا بدتمیزی والا رویہ نہیں رکھتے، لیکن بات یہاں پر بھارتی ٹیم کی ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا سے سیریز کے دوران 5 اننگز میں بالترتیب 3 ،6، 10 اور 3 کا اسکور کیا یوں مجموعی طور پر صرف 22 رنز بنائے ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts