شام: ترک حمایت یافتہ گروپوں اور کرد فورسز کے درمیان تصادم، متعدد جنگجو ہلاک

image

شام میں جنگ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ ترکی کے حمایت یافتہ گروپوں اور کرد فورسز کے درمیان جاری لڑائی میں اتوار سے اب تک 31 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ پیر کے روز صوبہ حلب کے شمال مشرقی علاقے منبج میں ہونے والی جھڑپوں میں ترکی نواز 7 جنگجو مارے گئے۔

شمالی شام کے بڑے حصے پر کردوں کی زیر قیادت انتظامیہ کا کنٹرول ہے، جس کی اصل فوج سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے اس لڑائی کی قیادت کی، جس نے 2019 میں امریکی حمایت سے ملک میں شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ کو شکست دینے میں مدد دی تھی۔

ترکی نے ایس ڈی ایف کے اہم جزو پیپلز پروٹیکشن یونٹس (وائی پی جی) پر عسکریت پسند کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے، جسے واشنگٹن اور انقرہ دونوں ایک دہشت گرد گروپ سمجھتے ہیں۔

اگرچہ ہلاکتوں کی تعداد جاری ہے، لیکن پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ترکی اور امریکا کی حمایت یافتہ کرد شامی افواج کے درمیان شمالی شام کے شہر منبج کے ارد گرد جنگ بندی جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.