ماورا حسین ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ماورا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے فینز کے ساتھ چٹ چیٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
گزشتہ روز سال نو کے موقع پر ماورا نے اپنے مداحوں کو انکی انسٹاگرام پوسٹ سے حیران کر دیا۔
اور اس حیرانی کی وجہ اور کوئی نہیں بلکہ انٹرنیشنل سپر اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔
جی ہاں! دراصل ماورا حسین نے ایک اسکرین شاٹ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا، جس میں کرسٹیانو رونالڈو کی آفیشل آئی ڈی سے "ہیپی نیو ائیر" وش کیا ہوا تھا۔
یہ اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ماورہ نے لکھا، 'میرا تو سال بن گیا' اور ساتھ میں خوشی سے رونے والے آنسوؤں کی ایموجی لگائی ہوئی تھی۔
تاہم اس اسکرین شاٹ سے کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہورہا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے نئے سال کی مبارکباد انہیں یعنی ماورا کو ہی دی ہے۔