پاکستان کے دورہ کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ملک سے دبئی پہنچ چکی ہے، چھ جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم دبئی میں ریکوری اسٹاپ کرے گی جس کے بعد وہ پاکستان کے لئے روانہ ہو گی اور چھ جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان شاہینز کے خلاف ویسٹ انڈ یز کی ٹیم 10 جنوری کو تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے اور دو میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔