اہم پاکستانی کھلاڑی کئی ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

image

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

صائم ایوب پاؤں کا ٹخنہ مڑنے کے باعث کئی ہفتوں کیلیئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

تاہم اب صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

 

News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.