کینیڈین وزیراعظم کا رواں ہفتے مستعفی ہونے کا امکان

image

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے رواں ہفتے استعفیٰ دینے کا اعلان متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر جَلد مستعفی ہو جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا نے گزشتہ روز 3 ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو یقینی طور پر نہیں جانتے کہ وہ اپنے استعفے کا اعلان کب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو سے استعفے کا اعلان رواں ہفتے بدھ کے روز قومی کاکس کے اہم اجلاس سے پہلے متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں خبر سامنے آئی تھی کہ کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی پارٹی رواں سال کے اوائل میں اقتدار سے محروم ہوتی نظر آ رہی ہے، ان پر اپنے ہی قانون سازوں کی جانب سے استعفیٰ دینے اور کسی اور شخص کو اقتدار سونپنے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت لبرلز کو 9 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ بڑھتی قیمتوں اور ہاؤسنگ بحران کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ملک کے 10 صوبے میں سے سب سے زیادہ گنجان آباد اور پارٹی کے مضبوط گڑھ اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 50 سے زیادہ لبرلز اراکینِ پارلیمنٹ نے ایک میٹنگ میں اتفاق کیا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.