حال ہی میں میاں صلاح الدین یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار عماد عرفانی مشہور شاعر علامہ اقبال کے رشتہ دار ہیں۔
عماد عرفانی نے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان صلاح الدین یوسف اور سونیہ حسین نے ان کا بہترین انداز میں تعارف کرواتے ہوئے استقبال کیا۔
اس موقع پر اداکار نے کہا کہ، یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میاں صلاح الدین میرے انکل ہیں۔
جس پر انہوں نے جواب دیا، اب میں ہماری رشتے داری کے بارے میں لوگوں کو میں بتاتا ہوں کہ عماد عرفانی کی پڑدادی علامہ اقبال کی بہن تھیں۔
واضح رہے کہ میاں صلاح الدین یوسف شاعر مشرق علامہ اقبال کے پوتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی اور صارفین اداکار کے علامہ اقبال کے ساتھ رشتے پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔