نامور غیر ملکی کھلاڑی کا پی ایس ایل کھیلنے سے انکار

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے منیجمنٹ کی جانب سے بڑے اور نامور غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کیئے جارہے ہیں تاہم آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے سیزن 10 کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کو منانے کیلئے پی ایس ایل مینجمنٹ کی جانب سے بہت کوشش کی گئی لیکن سٹیو سمتھ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پی ایس ایل انتظامیہ سے معذرت کی۔

ان کے علاوہ پی ایس ایل انتظامیہ نے کین ولیم سن سے بھی رابطہ کیا ، ولیم سن کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے اور جلد اچھی خبر مل سکتی ہے ۔

پی ایس ایل مینجمنٹ ذرائع کے مطابق جونی بئیر اسٹو مان چکے ہیں انکے این او سی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 10 کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.