گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

image

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان جلد ہی اپنے قریبی دوست گوہر رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جن کی اب شادی کی تاریخ بھی سامنے آچکی ہے۔

سوشل میڈیا پیجز کے زریعے پھیلنے والی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی افواہیں اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں، اور اس جوڑی کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کبریٰ اور گوہر 22 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ شریک ہوں گے۔

اس جوڑی کی شادی سے متعلق افواہیں کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے تاہم اب تک کبریٰ خان اور گوہر رشید نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کے باوجود، دونوں نے ان افواہوں کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ البتہ گوہر رشید اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی تیاریوں اور ڈانس پریکٹس کی مختلف ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جو ان افواہوں کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.