سام سنگ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

image

سام سنگ گلیکسی اے سیریز کی کسی بھی ڈیوائس نے اب تک 45 واٹ وائرڈ چارجنگ متعارف نہیں کرائی ہے۔

لیکن اس سال کے آخر میں کمپنی اپنا گلیکسی اے 56 متعارف کرانے جا رہی ہے جو 45 واٹ ٹاپ اپس کو سپورٹ کرے گا۔

آج ہمارے پاس ان لوگوں کے لئے کچھ دلچسپ خبر ہے جو اس کے بجائے آنے والے گلیکسی اے 36 کے منتظر تھے اور وہ خبر یہ ہے کہ یہ ہینڈ سیٹ بھی 45 واٹ وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرے گا۔

ہینڈ سیٹ کے متعلق یہ بات آئی ای سی ای ای سرٹیفیکیشن کے ذریعے سامنے آئی ہے جو اس کو گلیکسی اے 56 موصول ہوئی ہے۔

دونوں ڈیوائسز کو اینڈرائیڈ 15 کے ساتھ لانچ کیا جائے گا، جس میں ون یو آئی 7 ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ یہی فروری سے پہلے نہیں آئیں گے (کیونکہ گلیکسی ایس 25 ہینڈ سیٹ جدید ترین سافٹ ویئر کے ساتھ پہلے لانچ کیے جائیں گے۔

گلیکسی اے 56 میں سام سنگ کا ایکسینوس 1580 ایس او سی استعمال کیا جائے گا جبکہ اے 36 میں کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن 6 جین 3 استعمال کیا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.