معروف اداکار کی گھر سے لاش برآمد

image

بھارت کے 44 سالہ اداکار یوگیش مہاجن چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار ڈرامہ سیریل شیو شکتی میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے اور انہیں شوٹنگ کیلئے پہنچنا تھا لیکن وہ نہیں آئے اور اس وجہ سے شوٹنگ نہ ہوپائی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کریو ارکان نے اداکار کو فون کالز کیں تو اس پر بھی جواب نہ آیا جس پر عملہ ان کے گھر پہنچ گیا اور دروازہ کھٹکٹھانے پر کوئی نہ آیا تو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔

اداکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہارٹ اٹیک کے باعث ان کی موت کی تصدیق کی۔

یوگیش مہاجن کے اچانک انتقال سے ڈرامہ انڈسٹری میں سوگ چھا گیا اور کئی شوبز شخصیات نے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ یوگیش مہاجن نے کئی مشہور ٹی وی ڈراموں اور مراٹھی فلموں میں کام کیا اور وہ ممبئی میں ہی رہائش پذیر تھے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts