پاکستان اور سعودی عرب معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم

image
پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ڈیووس فورم کے موقع پر سعودی ہم منصب محمد بن عبداللہ الجدان سے ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے والے عوامل جیسے سٹرکچرل اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، قوائد و ضوابط پر مؤثر عمل درآمد کے حوالے سے آگاہ کیا۔

ریڈیو پاکستان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ خوشحالی کے لیے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی اور مالیاتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب قریبی علاقائی شراکت دار ہونے کے علاوہ اقتصادی معاملات میں بھی اتحادی کا کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان 2.8 ارب ڈالر کے 34 معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں 27 لاکھ سے زیادہ پاکستانی روزگار کی غرض سے سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوتی ہیں۔

منگل کو وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین سعید بن محمد الغامدی سے بھی ڈیووس میں ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں محمد اورنگزیب نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ سیکٹر میں شراکت داری سے متعلق موضوع پر چیئرمین سعید بن محمد الغامدی سے بات چیت کی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ مالی تعاون بالخصوص بینکنگ کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط کرنے پر غور کیا۔‘

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سعودی ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور پاکستان کے بینک الفلاح کے درمیان ایک کروڑ 50 لاکھ کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس سے پاکستانی ماریٹ تک رسائی اور تجارتی و معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.