ماڈلنگ میں کس چیز کی وجہ سے فائدہ ہوا؟ سنیتا مارشل نے بتا دیا

image

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی گہری رنگت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ اس کا انہیں ماڈلنگ میں بہت فائدہ ہوا لیکن ڈراموں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

حال ہی میں مارننگ شو میں گفتگو کے دوران میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر سنیتا مارشل نے بتایا کہ 'رنگت کو لے کے مارننگ شو میں کبھی مشکل نہیں ہوئی بلکہ لوگ پسند کیا کرتے تھے، اصل مسئلے ٹی وی میں تھے'۔

سنیتا نے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا 'ڈراموں میں فریم کا مسئلہ ہوتا ہے، اگر ایک ہی فریم میں میں اور میرے ساتھ کوئی بہت ہی گورا اداکار یا اداکارہ کھڑی ہوگی تو کیمرہ مین کو اسے سیٹ کرنے میں لائٹ کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے'۔

اداکارہ و ماڈل نے کہا 'یہ مسئلہ کچھ کیمرہ مین کو ہوتا تھا، سب کے ساتھ یہ مسائل نہیں ہوتے، متوازن رکھنے میں مسئلہ ہوتا تھا لیکن ماڈلنگ میں مجھے ہمیشہ فائدہ ہوا ہے'۔

انہوں نے کہا 'میں نے ماڈلنگ کے ایسے شوٹس بھی کیے جہاں میرا رنگ میری اصل رنگت سے مزید ڈارک کردیا گیا'۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے سنیتا نے کہا 'کچھ لوگوں کو ڈارک رنگت پسند ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ کپڑوں کے رنگ گہری رنگت پر زیادہ اٹھتے ہیں جیسے پیلا رنگ وغیرہ'۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.