وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ کھاریاں سے اسلام آباد موٹروے کی تعمیر میں درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں اور اسے 4 نہیں بلکہ 6 لین کا بنایا جانا چاہئے تاکہ شہریوں کی مستقبل کی ضروریات کو بھی مد نظر رکھا جا سکے۔
جوڈیشل کمیشن نہ بننے کی وجہ سے مذاکرات ختم کیے گئے، شیخ وقاص اکرم
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹرویز پر سیفٹی اور سکیورٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور اس ضمن میں محکمے کو مستقل اور مربوط پالیسی بنا کراس پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز سے نئے انٹر چینجز نکالنے کے لئے ایک ہفتے میں ایس او پیز طلب کر لئے اور ہدایت کی کہ این ایچ اے سب کے لئے ایک جیسا طریقہ کار بنا کر اسے ویب سائٹ پر ڈالے۔
عبدالعلیم خان نے اجلاس میں بلوچستان کی کوئٹہ سے کراچی کی شاہراہ این 25 کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے لئے بہت اہم ہے لہذا اسے جلد از جلد مکمل کرنا ہوگا۔
مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں،عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی سے اپیل
وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وفاقی وزیر مواصلات کو مختلف صوبوں میں جاری منصوبوں کی رفتار اور مکمل ہونے والے کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔