چاہت فتح علی خان اور متھیرا کی ملاقات کی ویڈیووائرل، سوشل میڈیا پر تہلکہ

image

بے سُری گائیکی کے باعث مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستان شوبز کی ماڈل اور میزبان متھیرا سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں چاہت فتح علی خان ماڈل اور ٹی وی ہوسٹ متھیرا کے کے پروگرام میں شریک ہوئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم انہیں متھیرا کے ساتھ نامناسب رویے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بدو بدی اور دیگر بے سُرے گانوں سے لوگوں کی توجہ سمیٹنے والے چاہت فتح علی خان نے متھیرا سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی۔

تصویر بنواتے وقت متھیرا تھوڑی غیر مطمئن نظر آئیں لیکن انہوں نے منع نہیں کیا۔ اسی دوران چاہت فتح علی نے مصافحہ کرتے ہوئے اپنا دوسرا ہاتھ متھیرا کی کمر پر رکھ دیا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’چاہت فتح علی خان، متھیرا کو ان کمفرٹیبل کرنے کی کوشش کر رہے تھے‘۔ جبکہ دوسرے نے کہا، ’متھیرا کبھی اتنی غیر محفوظ اور خوفزدہ نہیں لگیں جتنی اس ویڈیو میں نظر آئیں‘۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.