صبا قمر نے وقفہ کیوں لے لیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

image

مقبول اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، ان سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔

صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ ان سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ان مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو مسلسل دیکھتے ہیں اور ان کی جانب سے مواد شیئر نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

صبا قمر نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ حالیہ کچھ دنوں میں انہوں نے سوشل میڈیا پر بہت سارا مواد شیئر نہیں کیا، نہ انہوں نے اسٹوریز شیئر کیں لیکن ان کی جانب سے ایسا نہ کرنے کے پیچھے کوئی سبب نہیں، ان سے متعلق پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وہ ٹھیک ہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ بعض اوقات حالات کی وجہ سے انسان کو ایک قدم پیچھے جانا پڑتا ہے، اسے ٹھیک ہونے کے لیے خاموشی اختیار کرنی پڑتی ہے اور وہ بھی ایسا ہی کر رہی ہیں، وہ خود کو توانا کرنے کے لیے کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہو رہی ہیں۔

صبا قمر نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی واپس آئیں گی اور پہلے سے زیادہ توانائی اور مثبت سوچ کے ساتھ واپس آئیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات آسمان پر چمکنے والے ستاروں کو بھی مزید چمک کے لیے کچھ آرام کی ضرورت پڑتی ہے، اسی طرح انہیں بھی کچھ آرام کی ضرورت ہے، ان سے متعلق فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

صبا قمر نے تمام مداحوں کو اپنا خیال رکھنے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ وہ جلد واپس آئیں گی اور مداحوں کے ساتھ پہلے کی طرح اپنی چیزیں اور باتیں شیئر کریں گی۔

اداکارہ نے ایسے وقت پر سوشل میڈیا سے وقفہ لیا ہے جب کہ حال ہی میں ان کی بولڈ فوٹوشوٹ کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سمیت دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو غیر فعال نہیں کیا، تاہم انہوں نے سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.