ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

بھارت نے ہفتے کو چنئی میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی۔

بھارت نے انگلینڈ کا 166 رنز کا ہدف تلک ورما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر تلک ورما نے 55 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو انگلینڈکے خلاف سیریز میں 0-2 کی برتری دلا دی۔

تلک ورما نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 72 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

تلک ورما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

انہوں نے گزشتہ 4 اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 318 رنز اسکور کیے جس میں 2 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

تلک ورما کی گزشتہ 4 ٹی ٹوئنٹی اننگز کا اسکور کچھ یوں (72، 19، 120، 107) ہے، ان تمام اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی زیادہ سے زیادہ اننگز میں بغیر آؤٹ ہوئے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں بغیر آؤٹ ہوئے مجموعی طور پر 271 رنز بنائے تھے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی منگل کو کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.