پنسلوانیا میں فلسطینی طالب علم کو انتہا پسند کہنے پر امریکی ٹیچر معطل

image
امریکی ریاست پنسلوانیا میں پبلک سکول کے ٹیچر کو اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے فلسطین نژاد امریکی طالب علم کو مبینہ طور پر انتہا پسند کہا۔ 

برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق مڈل سکول کی انتظامیہ اور مسلم وکالتی گروپ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے حامیوں کا کہنا ہے ’ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جنگ مسلط کرنے سے امریکہ میں مسلم مخالف، فلسطین مخالف اور یہودی مخالف نفرت انگیز واقعات میں شدت آئی ہے۔

سینٹرل ڈوفن سکول انتظامیہ نے گذشتہ روز سنیچر کو بتایا ہے ’ گذشتہ ہفتے سکول ٹائم کے بعد ایک پروگرام کے دوران ٹیچر پر اس الزام کے بارے میں معلوم ہوا۔

انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے ’ نسل پرستانہ گفتگو کے لیے کوئی برداشت نہیں، مبینہ واقعے میں ملوث ٹیچر کو  تحقیقاتی عمل کے دوران معطل رہنا ہو گا۔‘

غزہ  جنگ کے بعد سے نفرت انگیز واقعات میں شدت آئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل  نے بیان میں کہا ہے’ فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں سے بات چیت نہیں کرتا۔‘

امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اور سکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اسلامک ریلیشنز کونسل  طالب علم  کے والدین سے رابطے میں ہے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.