پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔
خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔
پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے باعث اجلاس ملتوی ، مذاکراتی کمیٹی قائم رہے گی ، ایاز صادق
انہوں نے کہا کہ امن وامان حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈاکوئوں کے خلاف شکارپور، کشمور میں سخت آپریشن چل رہا ہے امید ہے بہتری آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، ہم کہتے ہیں کہ پانی کے حوالے سے 91 کے معاہدے میں تمام صوبوں کا اتفاق ہے۔