جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ’تمام مسافر محفوظ رہے‘

image

جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر اُڑان بھرنے سے قبل طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم جہاز میں موجود تمام 176 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر موجود مسافر طیارے میں آگ بھڑکنے کا واقعہ منگل کو پیش آیا۔

مزید پڑھیں

وزارت ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایئربوسان کا جہاز تھا جو جمئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

جہاز میں 169 مسافر، ایک انجینیئر اورعملے کے چھ افراد سوار تھے جنہیں اسکیپ سلائڈ کی مدد سے بحفاظت باہر نکالا گیا۔

نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ آگ کو فائر فائٹرز اور فائر ٹرک کی مدد سے رات ساڑھے 11 بجے تک مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔

طیارے میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ 

یہ حادثہ بدقسمت جیجو ایئرلائن کے جہاز کے موآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرنے کے ایک مہینے بعد پیش آیا۔

یاد رہے کہ جیجو ایئرلائن کی فلائٹ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے میوآن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پرواز کر رہی تھی۔ اس حادثے میں 175 سواریوں سمیت عملے کے چار افراد ہلاک ہوئے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.