آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نعمان علی نے اہم پوزیشن حاصل کر لی

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں قومی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی باؤلنگ رینکنگ میں 4 درجہ ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی مسلسل خراب کارکردگی کی وجہ سے تنزلی ہوئی ہے، پہلے وہ ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست سے باہر ہوئے اور اب ٹاپ 20 سے بھی باہر ہونے کا امکان ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 میچوں کی ہوم سیریز کی چاروں اننگز میں بابراعظم ایک بھی نصف سنچری نہ بناسکے جس سے ان کی بیٹنگ رینکنگ میں 3 درجہ تنزلی ہوئی اور وہ 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

علاوہ ازیں، سعود شکیل بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں جب کہ محمد رضوان کا دو درجے بہتری کے بعد پندرہواں نمبر ہوگیا ہے اور نعمان علی نے 4 درجہ چھلانگ ماری ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ہیری بروکس، کین ولیمسن، یشسوی جیسوال، ٹریوس ہیڈ، ٹمبا باؤما، کمیندو مینڈس، اسٹیو اسمتھ، ریشابھ پنت اور سعود شکیل بالترتیب دوسری سے دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں آئی سی سی ’کرکٹر آف دی ایئر‘ اور ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بھارت کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز دوسرے، کگیسو ربادا، تیسرے، جوش ہیزل ووڈ چوتھے اور نعمان علی پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ مارکرو جانسن، میٹ ہینری، ناتھن لیون، پراباتھ جے سوریا اور روینڈرا جڈیجا بالترتیب چھٹے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.