امریکہ: فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے میں تصادم، ’کسی کے زندہ بچنے کی امید نہیں رہی‘

image

امریکہ میں حکام نے کہا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے فضا میں تصادم کے نتیجے میں خدشہ ہے کہ 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں کسی شخص کے زندہ بچنے کی امید باقی نہیں رہی۔ 

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ جس میں 64 افراد سوار تھے، رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے فضا میں ٹکرا گیا تھا۔

حکام کے مطابق مسافر طیارہ رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے نیچے آرہا تھا کہ اس دوران دریائے پوٹومک پر ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.