امریکہ: فلاڈیلفیا میں ایئرایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

image
امریکی ریاست پنسلوینیا میں ایک طیارہ پرواز گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی گھر آگ کی زد میں آ گئے ہیں۔

امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق یہ حادثہ جمعے کو پنسلوینیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں پیش آیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ طبی امداد پہنچانے والے اس طیارے میں چھ میکسیکن شہری سوار تھے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ’طیارے میں سوار کسی بھی شخص کے زندہ بچ جانے کے شواہد نہیں مل سکے ہیں۔‘

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس ایئرایمبولینس میں عملے کے چار ارکان، ایک مریضہ بچی اور اس کی والدہ سوار تھے۔

پنسلویننا کے گورنر جوش شاپیرو نے کہا ہے کہ وہ ’شمال مشرقی علاقے میں چھوٹے پرائیویٹ طیارے کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے دولت مشترکہ کے تمام وسائل کی پیشکش‘ کر رہے ہیں۔

یہ چھوٹا طیارہ گرنے کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ابھی دو دن قبل ہی امریکہ میں ایک مسافر جہاز بڑے حادثے سے دوچار ہوا ہے۔

بدھ کو امریکن ائیرلائنز کا مسافر جہاز واشنگٹن ڈی سی کے قریب ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس جہاز میں 60 مسافر اور چار عملے کے ارکان تھے۔ اس واقعے میں کوئی ایک بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا تھا۔

حادثے کے شکار طبی امداد پہنچانے والے اس طیارے میں دو افراد سوار تھے (فوٹو: اے ایف پی)

جمعے کو حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا طیارہ لیئرجیٹ 55 ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔

ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق یہ طیارہ سپرنگ فیلڈ سے میسوری جا رہا تھا۔

اس کے بعد شمال مشرق میں واقع بزنس جیٹ اور چارٹر فلائٹس کو سروسز فراہم کرنے والے فلاڈلفیا ایئرپورٹ سے محض 4 اعشاریہ آٹھ کلومیٹر دور یہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

طیارہ مصروف ترین روزویلٹ مال کے قریب گرا اور وہاں کچھ گھروں کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

اس طیارے نے شام چھ بج کر چھ منٹ پر اڑان بھری تھی لیکن صرف 30 سیکنڈ بعد جونہی یہ 1600 فٹ بلندی پر پہنچا تو یہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.