چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کون سی ٹیمیں کھیلیں گی؟ رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

image

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی۔

رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہونے کی پیشگوئی کی ہے لیکن ساتھ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستانی ٹیم دونوں ٹیموں کے لیے چیلنج بنے گی۔

رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں میں کوالٹی پلیئرز ہیں، ان ٹیموں کی حالیہ تاریخ اور آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی سب کچھ واضح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کو فائنلسٹ ٹیموں کے لیے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ایک اور ٹیم جو اس وقت کچھ اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے وہ پاکستان ہے، ان کی ون ڈے کرکٹ کچھ عرصے سے شاندار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بارے میں زیادہ پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن لگتا ہے پاکستان نے کچھ چیزوں کو بہت بہتر کر لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.