چیمپئنز ٹرافی سے قبل نامور کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل سری لنکن بیٹر دیموتھ کرونارتنے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سری لنکا کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز دیموتھ کرونارتنے نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن بیٹر آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلیں گے جو ان کا 100 واں تیسٹ میچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کے بعد کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میرا آخری میچ ہوگا۔

دیموتھ کرونارتنے نے کہا کہ یہ جانے کا صحیح وقت تھا اس بات پر غور کرتے ہوئے تین یا چار نوجوان کھلاڑی ہیں جو اگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گال کا فائنل ٹیسٹ ان کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی میدان پر انہوں نے ڈیبیو کیا تھا۔

اپنے آخری ٹیسٹ کے ساتھ وہ سنتھ جے سوریا، متھیا مرلی دھرن، چمندا واس، مہیلا جے وردھنے، کمار سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز جیسے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے جو 100 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.