سویڈن میں تعلیمِ بالغاں کے سکول میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

image
سویڈن میں تعلیم بالغان کے ایک مرکز میں فائرنگ کے نتیجے میں تقریباً 10 افراد مارے گئے۔

یہ سویڈن میں ہونے والا اب تک کا مہلک ترین حملہ ہے۔ وزیر اعظم نے اسے ملک کے لیے ایک ’دردناک دن‘ قرار دیا۔

مقامی پولیس سربراہ روبرٹو ایڈ فاریسٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

 

حملہ آور کے محرکات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے۔

حکام نے پہلے کہا تھا کہ اس حملے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں اس واقعے میں کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

تاہم پولیس چیف فاریسٹ نے صحافیوں کو بتایا ’آج یہاں تقریباً 10 افراد مارے گئے ہیں۔ ہم ابھی تک درست تعداد اس لیے نہیں بتا سکتے کیونکہ سینٹر میں مزید متاثرین ہوسکتے ہیں۔‘

فاریسٹ نے مزید کہا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور نے اکیلے ہی کارروائی کی اور اس وقت اس واقعے کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، البتہ اب بھی بہت کچھ معلوم کرنا باقی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور اس سے قبل پولیس کے ریکارڈ میں نہیں تھا۔

پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں  پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ملک کے وزیر انصاف گنار سٹارمر نے سویڈش نیوز ایجنسی ٹی ٹی کو بتایا کہ ’اوریبرو میں تشدد کے حوالے سے رپورٹ تشویش ناک ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے اور آپریشن جاری ہے۔ حکومت پولیس سے رابطے میں ہے اور واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔‘

پولیس اس واقعے کو ابتدائی طور پر اقدام قتل اور جلاؤ گھیراؤ کے طور پر لے رہی ہے۔

قریبی علاقوں کے سکولوں میں موجود طلبہ کو حفاظت کے پیش نظرکمروں میں بند کر دیا گیا ہے۔

سویڈن کی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ خوکار ہتھیاروں سے کی گئی۔

یہ واقعہ ریسبرگسکا سکول میں پیش آیا، جو ان بالغ افراد کے لیے مخصوص ہے جو اپنی رسمی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے یا مزید اعلیٰ تعلیم کے لیے درکار گریڈ حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔

سویڈش وزیر اعظم اُولف کرسٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’یہ پورے سویڈن کے لیے ایک بہت درد ناک دن ہے۔‘

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.