نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کی فیس میں اضافہ کر دیا

image

نیپال کے محکمہ سیاحت نے ماؤنٹ ایورسٹ پر کوہ پیمائی کے پرمٹ کی فیس میں یہ کہہ کر ایک تہائی اضافہ کر دیا ہے کہ اس سے آلودگی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر نریان پرساد نے کہا کہ ’موسم بہار میں کوہ پیمائی کی فیس 11 ہزار ڈالر سے بڑھا کر 15 ہزار ڈالر کر دی گئی ہے۔ یہ فیس ایک دہائی تک نہیں بڑھائی گئی اور اب وقت ہے کہ اس میں اضافہ کیا جائے۔‘

اس کے علاوہ موسم سرما یا برسات کے موسم میں کوہ پیمائی کی فیس بھی بڑھا دی گئی جو اب 55 سو سے 75 سو ڈالر ہو گی۔

نیپال میں دنیا کی آٹھ ہزار میٹر سے بلند 14چوٹیوں میں سے آٹھ موجود ہیں اور یہاں ہر سال ہزاروں کوہ پیما آتے ہیں۔

غیرملکی کوہ پیما ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرتے ہیں اور اس مد میں گزشتہ برس حکومت کے خزانے میں 40 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔ یہ رقم پہاڑ کی صفائی اور ریسکیو آپریشنز میں خرچ کی جاتی ہے۔

کوہ پیمائی کے لیے قائم کمپنیوں کو امید ہے کہ فیس میں اضافے سے کوہ پیماؤں کی کمی نہیں ہوگی، لیکن کچھ کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کوہ پیما چین کا راستہ استعمال کرنا شروع کر دیں۔

نیپال پر تنقید کی جاتی ہے کہ وہ کوہ پیماؤں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے لیکن صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ فیس میں اضافہ جنوری میں کیا گیا تھا لیکن اسے نیشنل گزٹ میں پیر کو شائع کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.